مصطفی کمال بانی ایم کیو ایم کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ

مصطفی کمال بانی ایم کیو ایم کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ
مصطفی کمال بانی ایم کیو ایم کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ

  

کراچی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال بانی ایم کیو ایم کے جان نشین بننے کی کوشش کررہے ہیں،ان کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابقحلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں اور اب ان کی زبان سیاسی نہیں ہے،ان کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر سندھ ان کے پاس جائیں، ہماری جماعت میں مصطفیٰ کمال جیسے گند کو جمع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔مصطفیٰ کمال کی غلیظ زبان بانی ایم کیو ایم سے سنتے رہے ہیں، وہ اپنی زبان سے اپنی تربیت کا پتہ بتا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -