سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پانی فراہمی کے کیس کے حوالے سے سماعت ہوئی ہے جس میں عدالت نے کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پورے شہر میں صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ، ٹینکرز کے ذریعے پانی دے سکتے ہیں تو لائنوں میں کیوں نہیں؟
جسٹس حسن اظہر رضوی نے مزید کہا ہے کہ بل تو وصول کرلیتے ہیں مگر پانی نہیں دیتے ہیں؟ ادارے انصاف فراہم کرتے تو شہری عدالتوں میں دھکے نہ کھارہے ہوتے، ادارے وکیلوں کو فیس ادا کرتے ہیں لیکن شہریوں کو ان کا حق نہیں دیتے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایگزیکٹو انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو طلب کرتے ہوئے روفی سویٹ ہوم سکیم 33 میں پانی فراہمی کے حکم پر دوہفتوں میں عملدرآمد کا حکم دے دیا ۔

مزید :

قومی -