بگ باس 14 جیتنے والی ’ روبینہ دلیک ‘ بھی کورونا کا شکار ہو گئیں ، اب حالت کیسی ہے اور کہاں ہیں ؟ جانئے 

بگ باس 14 جیتنے والی ’ روبینہ دلیک ‘ بھی کورونا کا شکار ہو گئیں ، اب حالت کیسی ...
بگ باس 14 جیتنے والی ’ روبینہ دلیک ‘ بھی کورونا کا شکار ہو گئیں ، اب حالت کیسی ہے اور کہاں ہیں ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچار کھی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ تین ہزار سے زائد اموات بھی ہو رہی ہیں ، وائرس کی لپیٹ میں اب تک کئی نامور بالی ووڈ شخصیات بھی آ چکی ہیں اور اب بگ باس 14 جیتنے والی ’ روبینہ دلیک ‘ بھی اس کا شکار ہو گئی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روبینہ دلیک نے اپنے مداحوں کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع نہایت مثبت انداز میں سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ کے ذریعے دی، روبینہ نے لکھا کہ ” میں ہمیشہ چیزوں کو مثبت انداز میں دیکھتی ہوں اس لیے ایک ماہ باہ میں بھی پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے اہل ہو جاﺅں گی ، میں 17 روز کیلئے گھر میں آئیسولیشن میں چلی گئی ہوں اس لیے گزشتہ پانچ روزسے جو میرے ساتھ رابطے میں رہیں وہ بھی اپنے ٹیسٹ کروائیں ۔“
روبینہ دلیک کی جانب سے پیغام شیئر کیئے جانے کے بعد بگ باس میں ان کے ساتھ رہنے والی ’ نکی تمبولی‘ بھی میدان میں اتریں اور انہوں نے اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا آپ اپنا خیال رکھیں ۔ اس کے علاوہ روبینہ کے منہ بولے بھائی علی گونی نے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کا پیغام دیا ۔

مزید :

تفریح -