سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میںکاﺅنٹر ٹیررازم(سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی سازش ناکام بنا دی اور دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کی کارروئی کے دوران اسلحے میں اینٹی ٹینک مائینز، مارٹر گولے، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، بارودی مواد، بارودی سرنگ، کلاشنکوف کے علاوہ درجنوں راونڈز بھی سے برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ قومی تنصیبات، ریلوے ٹریکس، گیس پائپ لائنز اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچانے کے لئے چھپایا گیا تھا۔

مزید :

قومی -