ریاست مخالف بیانات دینے کے کیس میں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع

ریاست مخالف بیانات دینے کے کیس میں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی ...
ریاست مخالف بیانات دینے کے کیس میں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ریاست مخالف بیانات دینے کے کیس میں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی گئی ۔عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔جاوید لطیف کے وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ میرے موکل ابھی کورونا سے ریکور ہوئے ہیں ، جسمانی ریمانڈ پر نہ دیں۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق دوران سماعت جاوید لطیف کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ جو ٹیسٹ بھی کہیں گے ہم کرانے کیلئے تیار ہیں۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی جاوید لطیف سے موبائل فون بھی ریکور کرنا ہے تا کہ علم ہو سکے انہوں نے کس کس سے رابطہ کیا ہے۔
جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ یہ موبائل چوری کا کیس نہیں جس میں موبائل ریکور کرنا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ کچھ دیر کیلئے محفوظ کیا ۔ بعد ازاں فیصلہ سنایا گیا جس میں جاوید لطیف کو چار روز کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔
ڈیوٹی جج مجسٹریٹ زنیر اظفر نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ۔ کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ یہاں پولیس چوروں ڈاکوؤں کو پکڑنے کی بجائے میرے پیچھے لگی ہوئی ہے ،آئین و قانون کے مطابق جو مجھے پھانسی چڑھانی ہے چڑھا دیں ،ہمیں صرف انصاف ملنا چاہئے یہ آنے والی نسلوں کیلئے اہم ہے ۔

مزید :

قومی -