جی ایم ندیم زبیری کی ڈگری جعلی نکلنے کا کیس، سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا 

جی ایم ندیم زبیری کی ڈگری جعلی نکلنے کا کیس، سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا ...
جی ایم ندیم زبیری کی ڈگری جعلی نکلنے کا کیس، سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا جی ایم سیکیورٹی کو پنشن جاری کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سول ایوی ایشن کے جی ایم سیکیورٹی کی ڈگر ی جعلی نکلنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دورانسول ایوی ایشن کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ جی ایم ندیم زبیری نے جعلی ڈگری جمع کروائی ، ندیم زبیری نے جامعہ کراچی کا تصدیقی لیٹر بھی جعلی بنوایا ۔
 چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن انتہائی بدحال محکمہ ہے ، جعلی ڈگریا ںرکھنے والے پائلٹ جہاز چلاتے رہے ہیں ، جعلی ڈگری کے ذریعے لوگ اہم عہدے پر نوکری پوری کرگئے ، اسی لیے ایئر پورٹس پر سمگلنگ آسانی سے ہوتی رہی ، ایئر پورٹس کی سی سی ٹی وی کیمرے تک بھی کام نہیں کرتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -