پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار بھی فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صد ف کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر بول پڑے 

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار بھی فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صد ف کے ...
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار بھی فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صد ف کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر بول پڑے 

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے ساتھ سرعام رمضان بازار میں بدتمیزی اور انہیں برا بھال کہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کی تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار بھی مذمت کررہے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کا تعلق بھی سیالکوٹ سے ہی ہے اور انہوں نے فردوس عاشق اعوان کے رویے پر مذمت کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ، جس میں ان کا کہناتھا کہ ”سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا! میں ذاتی طورپر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں وہ ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں! خواتین کا ہمارے معاشرے کے گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئیند ہے جسے سراہا جانا چاہیے ۔“

یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ دیا اور کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا مگر سب سے برا حال سیالکوٹ کا ہے، آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -