لاہور میں پولیس سٹیشن کے باہر سے اے ایس آئی کی کار چوری 

لاہور میں پولیس سٹیشن کے باہر سے اے ایس آئی کی کار چوری 
لاہور میں پولیس سٹیشن کے باہر سے اے ایس آئی کی کار چوری 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ خود پولیس اہلکار بھی چوروں سے محفوظ نہیں ، لاہور کے ایک پولیس سٹیشن کے باہر کھڑی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی کار چوری ہو گئی ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق چوری کا یہ واقعہ علامہ اقبال پولیس سٹیشن کے باہر پیش آیا ، اے ایس آئی اصغر علی کے مطابق واقعہ 20اپریل کو پیش آیا جب وہ ڈیوٹی پر تھانے آیا ، اس دوران پارکنگ ایریا کے قریب گیٹ پر گارڈز بھی موجود تھے مگر اس کے باوجود  ان کی کار کوئی نامعلوم چور لے اڑا۔

ایک دوسرے واقعے میں تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں چوک یتیم خانہ سے نامعلوم چورایک پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل لے اڑے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -