پاکستان میں دس کروڑ آبادی کورونا ویکسی نیشن کیلئے اہل ہے ، ڈاکٹرفیصل سلطان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں دس کروڑ آبادی ویکسی نیشن کیلئے اہل ہے ، تین کروڑ ڈوز کی ڈیل کر چکے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آج سے 40سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع ہو رہی ہے
حکومت نے ویکسی نیشن کا عمل مربوط لائحہ عمل کیساتھ شروع کیا ہے ، جون 2021کے آخر تک 19 ملین سے ڈوز حاصل ہو جائیں گی ،سات کروڑ لوگوں کو اس سال کے آخر تک کورونا ویکسین لگانا چاہتے ہیں ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ ویکسین بنانے والے ممالک نے برآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، 25لاکھ شہریوں کو اب تک ویکسین لگا چکے ہیں ۔