وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا جس کا 8 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں ملکی کرونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ کو ویکیسین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمرا ن خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی،کابینہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ این ای ڈی انجیرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے 100 سال مکمل ہونے پر اعزازی سکہ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ 

ایجنڈے کے مطابق اجلا س میںریلوے کنسٹرکشن پاکستان لیمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری دی جائے گی۔عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گا۔ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ 

مزید :

قومی -