اہم اتحادی ایم کیوایم نے حکومت کو زور دار جھٹکا دیدیا ، صاف انکار کر دیا 

اہم اتحادی ایم کیوایم نے حکومت کو زور دار جھٹکا دیدیا ، صاف انکار کر دیا 
اہم اتحادی ایم کیوایم نے حکومت کو زور دار جھٹکا دیدیا ، صاف انکار کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکومت کی وزارت کی پیشکش مسترد کر تے ہوئے کراچی کے شہریوں کیلئے روزگاراور مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے اتحادی ایم کیوایم سے رابطہ کیاہے جس دوران سینئر وزیر کی جانب سے کابینہ میں وزارت کی پیشکش کی گئی ہے ، سینئر وزیر نے وزارت آبی وسائل کیلئے خالد مقبول سے نام مانگا لیکن ایم کیوایم نے تحریک انصاف کی پیشکش مسترد کر دی ۔ ذرائع ایم کیوایم کا کہناتھا کہ ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے ، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پا رہے ہیں ، کراچی والوں کو روزگار مل رہاہے ارو نہ ہی مسائل حل ہو رہے ہیں ، کے پی ٹی میں نوکریاں آتی ہیں تو کراچی والوں کیلئے جگہ نہیں ہوتی ، پہلے لوگوں کے مسائل ، وعدے پور اور نوجوانوں کو روزگار دیں ، وزارت سے کیا عوام کی خدمت ہو گی ، کراچی والوں کو کیا جواب دیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -