کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی 

کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی 
کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی 

  

احمد آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی پی ایل 2021 میں بھی کورونا وائرس کی آمد ہو گئی ، کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، دونوں کھلاڑیوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا جبکہ کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ملتوی ہونے والا میچ آج 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے وارون چکرورتی اور سندیپ واریئر میں کورونا وائرس کی چیکنگ کے تیسرے رونڈ میں کیسز مثبت پائے گئے ،دیگر تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ۔دونوں کھلاڑیوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ،میڈیکل ٹیمیں دونوں کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کر رہی ہیں ۔

کلکتہ نائٹ رائیڈرز اب کسی بھی دوسرے ممکنہ معاملے کی نشاندہی کیلئے اور اس کے سدباب کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کرے گی ،میڈیکل ٹیمیں دونوں کورونا مثبت کھلاڑیوں سے ہونے والے رابطوں وجوہات کا تعین کر رہی ہیں کہ کیسے 48 گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ کے حامل کھلاڑیوں میں کورونا وائرس آیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی ) اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی ترجیح ہے کہ ہر فرد کی صحت اور حفاظت کو یقین بنایا جائے ۔

مزید :

کھیل -