’’حکومت یہ کام کرنے میں ناکام رہی ہے‘‘ عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے اعتراف کر لیا

’’حکومت یہ کام کرنے میں ناکام رہی ہے‘‘ عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق ...
’’حکومت یہ کام کرنے میں ناکام رہی ہے‘‘ عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے اعتراف کر لیا

  

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیرتجارت عبدالرزاق نے اعتراف کرتے ہوئے  بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

’’انڈپینڈنٹ اردو ‘‘ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں ابھی تک اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا اورعام آدمی کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔مشیر تجارت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ڈھائی سال میں بہت کام کئے لیکن ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی، اور عوام کو آگاہی دینے میں بھی ناکامی کا سامنا رہا، عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں امید ہے کہ بہت جلد کامیابی بھی حاصل کریں گے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے چند ماہ قبل ہماری برآمدات میں 14 سے 15 فیصد اضافہ ہورہا تھا لیکن جیسے ہی اس وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو ہماری برآمدات بھی اس کی لپیٹ میں آنے سے منفی میں چلی گئیں، تاہم حکومت کی بہترین پالیسیوں، حکمت عملی اور کوششوں سے گزشتہ سال  جولائی کے بعد برآمدات میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوا اور اب یہ 7 فیصد پر پہنچ گیا ہے، اگر کورونا نہ ہوتا تو پاکستان کی برآمدات 15 سے 20 فیصد کے درمیان ہوتیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -