حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ڈرامے کرتی ہے، مریم اورنگزیب

حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ڈرامے کرتی ہے، مریم اورنگزیب
حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ڈرامے کرتی ہے، مریم اورنگزیب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ہر روز نت نئے ڈرامے کرتی ہے۔ عوام تاریخ کے مہنگے ترین رمضان گزار رہے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، پاکستان بیورو آف شماریات جھوٹے اعداد و شمار دے رہا ہے، ادارے نے اپنی ساکھ کھو دی ہے اور حکومتی مفادات کی غلامی کررہا ہے۔ اس حکومت کی ترجیح نت نئے ڈرامے کرنا ہے، عوام کو ریلیف دینا نہیں۔ وزیراعظم اور وزراءبازاروں میں میڈیا سٹنٹس کرنے کے بجائے مہنگائی کم کرائیں۔

مزید :

قومی -