پاکستان اور مصر کی دوستی لازوال ہے، اعظم سواتی

پاکستان اور مصر کی دوستی لازوال ہے، اعظم سواتی
پاکستان اور مصر کی دوستی لازوال ہے، اعظم سواتی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اورمصر کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری پید ا ہو رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی لازوال ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے پاکستان میں تعینات مصر کے سفیرکے موتاز ظہرا نے ملاقات کی ہے جس میںدو طرفہ تعلقات، ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران مصری سفیر کا کہنا تھا کہپاکستان میں کاروبار کے لئے دوست ماحول ہے جس مصری سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔پا کستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائزرکے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔

مزید :

قومی -