پی آئی اے کی پروازوں میں 20 فیصد کمی کردی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی جانب سے پروازوں میں 20 فیصد کمی کردی گئی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کی روشنی میں مجموعی طور پر پروازوں میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس کمی کے تناظر میں پی آئی اے کا فیصل آباد اور کوئٹہ کا فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ کوئٹہ کا غیر ملکی علاقوں سے رابطہ عید کے دنوں میں بھی بحال رہے گا۔