صحافت کیلئے کوڑے کھانے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آصف زرداری 

صحافت کیلئے کوڑے کھانے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آصف زرداری 
صحافت کیلئے کوڑے کھانے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آصف زرداری 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ آزادی صحافت کیلئے کوڑے کھانے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی ، منہاج برنا ، نثار عثمانی ، آئی اے رحمان آزادی صحافت کے روشن ستارے ہیں ، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آزادی صحافت کے خلاف آمرانہ قوانین ختم کئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ آج آزادی صحافت پر غیر اعلانیہ پابندیاں ہیں ،اختلاف رائے کو دبانا اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے 1973کا آئین آزادی اظہار کو تحفظ دیتا ہے ۔

مزید :

قومی -