پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں 18منصوبوں میں سے کسی ایک پر بھی کام نہ ہونے کا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں 18منصوبوں میں سے کسی ایک پر بھی کام نہ ...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں 18منصوبوں میں سے کسی ایک پر بھی کام نہ ہونے کا انکشاف

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) نوید قمر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں 18منصوبوں میں سے کسی ایک منصوبے پر بھی کام نہ ہونے کا انکشاف کیا گیا۔

آڈٹ حکام کے مطابق اربوں روپے کی رقم لینے کے باوجود اسے استعمال ہی نہیں کیا گیا ، ذیلی کمیٹی نے ترقیاتی منصوبوں کی رقم خرچ نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیا جبکہ سیکرٹری منصوبہ بندی نے غلطی کو تسلیم کرلیا۔نوید قمر نے کہا کہ آئندہ ایسا کوئی عمل قابل قبول نہیں ہوگا۔

ادھر  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے قائمہ کمیٹی کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف پروگرام پر نظر ثانی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ زیادی کی ، بجلی ٹیرف میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ جائز نہیں ۔

مزید :

قومی -