آئی ایم ایف نے زیادتی کی،بجلی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ جائز نہیں ، شوکت ترین

آئی ایم ایف نے زیادتی کی،بجلی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ جائز نہیں ، شوکت ترین
آئی ایم ایف نے زیادتی کی،بجلی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ جائز نہیں ، شوکت ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے قائمہ کمیٹی کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف پروگرام پر نظر ثانی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ زیادی کی ، بجلی ٹیرف میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ جائز نہیں ۔

ادھر نوید قمر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں 18منصوبوں میں سے کسی ایک منصوبے پر بھی کام نہ ہونے کا انکشاف کیا گیا۔
آڈٹ حکام کے مطابق اربوں روپے کی رقم لینے کے باوجود اسے استعمال ہی نہیں کیا گیا ، ذیلی کمیٹی نے ترقیاتی منصوبوں کی رقم خرچ نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیا جبکہ سیکرٹری منصوبہ بندی نے غلطی کو تسلیم کرلیا۔نوید قمر نے کہا کہ آئندہ ایسا کوئی عمل قابل قبول نہیں ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -