دنیا ئے کرکٹ کے معروف کھلاڑی نے محض 32 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلا ن کر دیا 

دنیا ئے کرکٹ کے معروف کھلاڑی نے محض 32 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ...
دنیا ئے کرکٹ کے معروف کھلاڑی نے محض 32 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلا ن کر دیا 

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کے آل راﺅنڈر اور دنیا ئے کرکٹ کے معروف کھلاڑی ” تھیسارا پریرا “ نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تھیساراپریرانے ون ڈے کرکٹ میں 112.08 اوسط سے 2 ہزار رنزبنائے اور یہ دنیا میں چوتھا بڑا ٹوٹل ہے ۔32 سالہ کھلاڑی نے تصدیق کی کہ وہ فرنچائز کیلئے کھیلنا جاری رکھیں گے ، کرکٹر ’ جیفنا سٹیلینز ایل پی ایل فرنچائز کے کپتان ہیں اور وہ بطور کیپٹن اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے ۔

ان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کااعلان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ ان سمیت دیگر کرکٹرز کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ میں جگہ نہیں دی جائے گی کیونکہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔

مزید :

کھیل -