وزارت تعلیم نے طالبعلموں کے والدین کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی ، نوٹیفکیشن جاری 

وزارت تعلیم نے طالبعلموں کے والدین کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی ، نوٹیفکیشن ...
وزارت تعلیم نے طالبعلموں کے والدین کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی ، نوٹیفکیشن جاری 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت تعلیم نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ اداروں کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق آٹھ ہزار س ے زائد فیسوں والے اداروں پر ہو گا ۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی کے باعث امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں اور وبائی مرض کے باعث لاک ڈاﺅن اور پابندیوں میں کاروبار شدید متاثرہوئے جس کے باعث مہنگائی کی صورت میں شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔

مزید :

قومی -