این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ، پیپلزپارٹی کیا کرنے جارہی ہے ؟ درخواست تیار کر لی گئی 

این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ، پیپلزپارٹی کیا کرنے جارہی ہے ؟ درخواست ...
این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ، پیپلزپارٹی کیا کرنے جارہی ہے ؟ درخواست تیار کر لی گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے این اے 249 کا نتیجہ روک دیا تھا جس پر اب پیپلزپارٹی کا لائحہ عمل بھی سامنے آ گیاہے اور پارٹی حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی مخالفت کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 میں گنتی کی مخالفت کیلئے پیپلزپارٹی نے لائحہ عمل تیا رکر لیاہے ، پارٹی کے رہنما ، وکلاءکل الیکشن کمیشن میں تحریر ی درخواست دائر کریں گے ، جس میں ن لیگ کی اپیل کو مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی ۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہناہے کہ درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ قانون کے تحت دوبارہ گنتی صرف مسترد ووٹوں کی ہو سکتی ہے ، ن لیگ نے کسی ایک پولنگ سٹیشن میں بھی دھاندلی کے ثبوت نہیں دیئے ، دوبارہ گنتی کی درخواست قواعدو ضوابط کے خلاف ہے ۔

مزید :

قومی -