آرزو فاطمہ کیس، ملزم علی اظہر نے سندھ چائلڈ میرج ایکٹ میں کم از کم عمر 18 برس کی شرط کو عدالت میں چیلنج کر دیا 

آرزو فاطمہ کیس، ملزم علی اظہر نے سندھ چائلڈ میرج ایکٹ میں کم از کم عمر 18 برس ...
آرزو فاطمہ کیس، ملزم علی اظہر نے سندھ چائلڈ میرج ایکٹ میں کم از کم عمر 18 برس کی شرط کو عدالت میں چیلنج کر دیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرزو فاطمہ کیس میں ملزم علی اظہر نے سندھ چائلڈ میرج ایکٹ میں شادی کے لیے کم ازکم 18 سال عمر کی شرط کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ لڑکی کی شادی کیلئے 18 برس کی شرط شریعت کے مطابق نہیں ہے، شریعت کے مطابق شادی کی شرط بلوغت ہے۔درخواست گزار کے موقف پر عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ شریعت کورٹ کا ہے، آپ وہاں لے جائیں، یہ معاملہ ہائیکورٹ کی حد میں نہیں آتا۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ہمیں بتائیں اس درخواست کو سننے کی مجاز ہائیکورٹ ہے یا شریعت کورٹ؟

بعد ازاں عدالت نے سماعت کے دائرہ اختیار سے متعلق وکیل درخواست گزارسے دلائل طلب کرلیے اور مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت آرزو اور علی اظہرکی شادی کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور عدالت نے آرزو کی عمر 18 برس سے کم ہونے کے باعث شادی کالعدم قرار دی تھی۔

مزید :

قومی -