اسلام آباد پولیس نے 20 خواتین سے زیادتی میں ملوث ملزم کو آخر کار گرفتار کر لیا 

اسلام آباد پولیس نے 20 خواتین سے زیادتی میں ملوث ملزم کو آخر کار گرفتار کر لیا 
اسلام آباد پولیس نے 20 خواتین سے زیادتی میں ملوث ملزم کو آخر کار گرفتار کر لیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے تھانہ کورال کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران 20 خواتین سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے دو سال قبل اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، ملزم نے 20 سے زائد خواتین سے زیادتی کا اعتراف کر لیاہے ، ملزم ظہیر احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے جوکہ زیادتی کرنے اور قیمتی اشیاءچھیننے کے بعد فرار ہو جاتا تھا ، ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں لوٹی گئی قیمتی اشیاءاور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -