احتساب عدالت نے اہم حکومتی اتحادی جماعت کے رہنماﺅں کے خلاف ریفرنسز بند کردئیے 

احتساب عدالت نے اہم حکومتی اتحادی جماعت کے رہنماﺅں کے خلاف ریفرنسز بند ...
احتساب عدالت نے اہم حکومتی اتحادی جماعت کے رہنماﺅں کے خلاف ریفرنسز بند کردئیے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں چودھری برادران کے خلاف دو ریفرنسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔عدالت نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، چودھری مونس الٰہی، چودھری شافع حسین سمیت فیملی کے بارہ ارکین کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دیدی۔

نیب لاہور نے چودھری شجاعت حسین، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کررکھا تھا۔نیب نے چودھری پرویز الٰہی، اہلیہ پرویز الٰہی، مونس الہی، راسخ الٰہی اور 2 خواتین کے خلاف انکوائری بند کرنے کا ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھا۔

نیب پراسکیوٹر اسد اللہ خان کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور انکے صاحبزادوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کر رہا تھا۔ دوران تفتیش چودھری شجاعت حسین اور انکے صاحبزادوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے شواہد موصول نہ ہوئے۔

مزید :

قومی -