چکن شاشلک بنانے کی ترکیب

چکن شاشلک بنانے کی ترکیب
چکن شاشلک بنانے کی ترکیب

  

اجزاء

مرغی کی بوٹیاں، بغیر ہڈی کےایک کلو گرام

کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ

برائون شوگرایک کھانے کا چمچ

سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

چکن پاؤڈرایک کھانے کا چمچ

سرخ مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ 

اوئسٹر ساس ایک کھانے کا چمچ

سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ

لال شملہ مرچ، کٹی ہوئی ایک عدد

زرد شملہ مرچ کٹی ہوئی ایک عدد

شملہ مرچ کٹی ہوئی ایک عدد

پیاز کٹی ہوئی ایک عدد

تیل حسبِ ضرورت اچھی طرح تلنے کے لئے

بانس کی سیخیں 10 سے 15 عدد

ترکیب

ایک بڑے پیالے میں مرغی کی بوٹیاں ڈالیں، اس پر کالی مرچ، براؤن شوگر، سویا ساس، چکن پاؤڈر، لال مرچ کُٹی ہوئی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ پسی ہوئی، اوئسٹر ساس، سفید سرکہ چھڑک کر اچھی طرح ملائیں تاکہ بوٹیوں پر آمیزے کی تہہ چڑھ جائے۔

بوٹیوں اور آمیزے کو اچھی طرح یکجان کرنے کے بعد ایک گھنٹے کے لئے میرنیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔

اب تینوں طرح کی شملہ مرچ اور پیاز کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنائیں اور اسی پیالے میں رکھ لیں تاکہ انہیں سیخوں میں پرویا جاسکے۔

اب مرغی کی بوٹی کو سیخ میں پروئیں اس کے بعد پیلی شملہ مرچ اس کے بعد پیاز پھر لال اور ہری شملہ مرچ کے ٹکڑے سیخ میں پرو لیں۔

اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور سیخوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔ ہر سائیڈ کو 6 منٹ تک تلیں اور گولڈن برائون کرلیں۔ آپ کا مزے دار چکن شاشلک تیار ہے۔

مزید :

Ramadan -پکوان -