ورزش کے دوران چھپ کر نازیبا تصاویر بنانے والے شخص کو لڑکی نے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

ورزش کے دوران چھپ کر نازیبا تصاویر بنانے والے شخص کو لڑکی نے پوری دنیا کے ...
ورزش کے دوران چھپ کر نازیبا تصاویر بنانے والے شخص کو لڑکی نے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
سورس:   TikTok

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جم میں ورزش کے دوران خفیہ طورپرنازیبا تصاویر بنانے والے شخص کو لڑکی نے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق29سالہ جینیلی روڈریگوئز نامی یہ لڑکی امریکی ریاست نیوجرسی کی رہائشی ہے جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک آدمی کی تصاویر پر مبنی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وہ بتاتی ہے کہ میں جم میں چست لباس میں جب ورزش کر رہی تھی تو یہ ’سو¿ر‘ میرے جسم کے پوشیدہ حصوں کی تصاویر بنا رہا تھا۔ مجھے ایک ساتھی نے اس کی حرکت کے متعلق بتایا جس پر میں نے اس کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔

جینیلی بتاتی ہے کہ میں اس شخص کے پاس گئی اور اسے اپنے فون میں نئی بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوزدکھانے کو کہا، مگر اس نے انکار کر دیا۔ تاہم میں نے جب دھمکی دی کہ میں منیجر کو بلاﺅں گی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے سچ معلوم کیا جائے گا تو اس نے ہار مان لی اور معافی مانگتے ہوئے میرے سامنے میری تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔جینیلی نے بتایا کہ جم کی طرف سے اس آدمی کی ممبرشپ منسوخ کر دی گئی ہے تاہم تاحال جم کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -