خاتون کا مکڈونلڈز کو آرڈر لیکن ڈلیور کیے گئے کھانے سے ایسی پرچی برآمد کہ خاتون کا پارہ ہائی ہوگیا

خاتون کا مکڈونلڈز کو آرڈر لیکن ڈلیور کیے گئے کھانے سے ایسی پرچی برآمد کہ ...
خاتون کا مکڈونلڈز کو آرڈر لیکن ڈلیور کیے گئے کھانے سے ایسی پرچی برآمد کہ خاتون کا پارہ ہائی ہوگیا
سورس:   TikTok/soozieque

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون ڈورڈیش کے ذریعے مکڈونلڈز سے کھانا آرڈر کیا اور جب ڈلیوری بوائے کھانا دے کر گیا اور خاتون نے بیگ کھولا تو اس میں سے ایک پرچی برآمد ہوئی جس پر ایسی بات لکھی تھی کہ خاتون کا غصہ آسمان کو چھونے لگا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سوزی نامی اس خاتون نے بتایا کہ جب ڈورڈیش کا ڈلیوری ڈرائیور کھانا دے کر گیا اور میں نے بیگ کھولا تو اندر سے پرچی ملی جس پر لکھا تھا کہ ”اپنا موٹاپا کم کرو۔“

سوزی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پراس حوالے سے بتایا ہے کہ ”میں نہیں جانتی کہ یہ پرچی مکڈونلڈز کے سٹاف کی طرف سے بیگ میں ڈالی گئی یا ڈورڈیش کے ڈلیوری ڈرائیور نے یہ حرکت کی تاہم مجھے اس پر شدید غصہ آیااور میں نے اس کی شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے ڈورڈیش اور مکڈونلڈز کو فون پر شکایت کی مگر تاحال ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔“ سوزی کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک 1لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔کمنٹس میں کچھ لوگ سوزی کو درگزر کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں تاکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی ناگوار حرکت ہے جس پر سوزی کو ایکشن لینا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -