دلہن کی سہیلیاں اس کی شادی کے روز ایسا ممنوعہ لباس پہن کر آگئیں کہ انٹرنیٹ پر لوگ ٹوٹ پڑے

دلہن کی سہیلیاں اس کی شادی کے روز ایسا ممنوعہ لباس پہن کر آگئیں کہ انٹرنیٹ پر ...
دلہن کی سہیلیاں اس کی شادی کے روز ایسا ممنوعہ لباس پہن کر آگئیں کہ انٹرنیٹ پر لوگ ٹوٹ پڑے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک دلہن نے شادی کی تقریب میں اپنی سہیلیوں کے لیے ایک ’ڈریس کوڈ‘ لاگو کیا تھا تاہم سہیلیوں نے اس ضابطے کی ایسی خلاف ورزی کر ڈالی کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی تو لوگوںنے دلہن کی سہیلیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ویڈیو ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @gabyrojas992پر پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کی 5سہیلیوں نے اودے رنگ کے گاﺅن پہن رکھے ہوتے ہیںاور ان کے ساتھ ایسے جوتے پہنتے ہوتے ہیں جن سے دلہن نے منع کیا تھا۔

ویڈیو میں بتایا جاتا ہے کہ دلہن نے اپنی سہیلیوں کو منع کیا تھا کہ وہ کروکس(Crocs)مت پہنیں مگر انہیں نے نہ صرف وہی جوتے پہنے بلکہ فوٹوگرافر کے سامنے ان جوتوں کی نمائش بھی کرتی رہیں۔ ایک ماہ قبل ہونے والی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 85لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں نے اپنی سہیلی کی خوشی غارت کر دی۔ ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”اگر میں دلہن کی جگہ ہوتی تو رو دیتی۔“ ایک آدمی نے ویڈیو میں ہنسی ہوئی ان لڑکیوں کے بارے میں لکھا ہے کہ ”انہیں ہنسنا نہیں، رونا چاہیے۔ انہیں احساس ہی نہیں کہ یہ دن ان کا نہیں بلکہ ان کی سہیلی کا تھا جسے انہوں نے برباد کر دیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -