ملکہ برطانیہ نے جنسی کھلونے بنانے والی کمپنی کو شاہی اعزاز سے نواز دیا

ملکہ برطانیہ نے جنسی کھلونے بنانے والی کمپنی کو شاہی اعزاز سے نواز دیا
ملکہ برطانیہ نے جنسی کھلونے بنانے والی کمپنی کو شاہی اعزاز سے نواز دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم نے ملک کی معروف جنسی کھلونے بنانے والی کمپنی کو اعلیٰ شاہی اعزاز سے نواز دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس کمپنی کا نام ’لو ہنی‘ (Lovehoney)ہے جس نے گزشتہ 6سالوں میں بے مثال ترقی کی ہے۔ 2015ءکے بعد سے اس کمپنی کی سیلز (365فیصد اضافے کے ساتھ)1کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ سے بڑھ کر 5کروڑ 60لاکھ پاﺅنڈ تک جا پہنچی ہیں چنانچہ کمپنی کی اسی کامیابی پر ملکہ کی طرف سے اسے ’کوئنز ایوارڈ فار انٹرپرائز‘ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی کئی طرح کے جنسی کھلونے بناتی ہے ۔ اب کمپنی اپنے مصنوعات کی پیکنگ پر اور اپنی تشہیری مہم میں اس شاہی ایوارڈ کی تصویر استعمال کر سکتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اب لوگ کمپنی کی شرمناک مصنوعات کی پیکنگ پر ملکہ کے تاج سے مشابہہ لوگو(Logo)دیکھا کریں گے۔ اس لوگوں کے ساتھ ’دی کوئنز ایوارڈ فار انٹرپرائز‘ لکھا ہوا ہو گا۔واضح رہے کہ اس کمپنی کو ملکہ الزبتھ کی طرف سے یہ دوسرا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 2015ءمیں کمپنی کو برطانوی برآمدات میں اضافہ کرنے پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

مزید :

برطانیہ -