پاکستان نے فلپائن کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی

پاکستان نے فلپائن کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی
پاکستان نے فلپائن کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی

  

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے فلپائن کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے تجربے سے استفادہ کرنے کی پیشکش کر دی۔فلپائن میں تعینات پاکستانی سفیر امتیاز قاضی نے عرب نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وسیع تجربہ رکھتا ہے اور اس میں اپنی مہارت فلپائن کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہے۔ پاکستان فلپائن کے ساتھ سکیورٹی اور کلچرل ڈپلومیسی میں تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔“

امتیاز قاضی کا کہنا تھا کہ ”پاکستان یہ دعویٰ کرنے میں حق بجانب ہے کہ اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے، اگرچہ ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔پاکستان میں خودکش دہشت گردانہ حملے ہوتے تھے۔ ہمارے معاشرے کو دہشت گردی کے ناسور نے تہہ و بالا کرکے رکھ دیا تھا۔ ہم نے 130ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایااور ہمارے 60سے 70ہزار شہریوں کی جانیں گئیں۔ان میں 8سے 9ہزار پاک فوج کے آفیسرز اور جوان تھے۔تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیت لی ہے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس تباہ کر دیئے ہیں۔ 2014ءکے بعد سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کے لیے ایک مثال بن چکا ہے۔“واضح رہے کہ فلپائن میں ابوسیاف نامی عسکریت پسند گروپ امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، یہ گروپ داعش سے وابستہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -