حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں کمی کے باعث  گھریلو سلنڈر 300 روپے اور  کمرشل سلنڈر 1250روپے سستا ہوگا۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق صرف 2 دن میں پاکستانی ایل پی جی پروڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلوکمی کا اعلان کر دیا۔ سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000 مقرر کردی، اوگرا نے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1,572روپے اور  کمرشل سلنڈر کی قیمت 6,050 روپے مقرر کی تھی، ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے گھریلو سیلنڈر 300 روپے اور  کمرشل سیلنڈر 1250روپے سستا ہو گیا ہے۔ایل پی جی پیداواری قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کے بعد اب مارکیٹ میں قیمت 110 روپے فی کلو ہوگی۔

مزید :

قومی -