سنگل لڑکیاں مردوں کی کون سی عادت کو پسند کرتی ہیں؟ خود ہی بتادیا

سنگل لڑکیاں مردوں کی کون سی عادت کو پسند کرتی ہیں؟ خود ہی بتادیا
سنگل لڑکیاں مردوں کی کون سی عادت کو پسند کرتی ہیں؟ خود ہی بتادیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو مردوں میں کون سی عادات سب سے زیادہ اچھی لگتی ہیں؟ آسٹریلوی خواتین نے اب اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کی معروف ڈیٹنگ کوچ لواینی وارڈ نے اپنے فیس بک پیج پر اس سوال پر مبنی بحث کا آغاز کیا اور سنگل لڑکیوں سے پوچھا کہ وہ اپنے متوقع پارٹنر میں کون سی جسمانی وجذباتی عادات دیکھنا پسند کریں گی۔ جواب میں خواتین کی اکثریت نے جو عادات بتائیں ان میں ’مرد کا خواتین کے ساتھ نرم اور مہربان ہونا‘ ’ اچھی شخصیت‘ ’اچھی حس مزاح‘’دوسرے کی عزت کرنا اور اقدار کا حامل ہونا‘ ’ایمانداری‘ اور ’خوداعتمادی‘ شامل تھیں۔

جواینی کا کہنا تھا کہ ”عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ خواتین ایسے مرد کو پسند کرتی ہیں جو دراز قد ہو، ڈارک رنگت والا ہو اور ہینڈسم ہو، مگر خواتین اس سے کہیں بڑھ کر مردوں کو دیکھتی ہیں۔ میرے خیال میں اچھی حس مزاح اور مہربان و صلہ رحم ہونا وہ عادات ہیں جو کسی مرد میں خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتی ہیں اور وہ ایسے مرد کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -