وہ پاکستانی جو قرنطینہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحری جہاز سے کود کر فرار ہوگیا، آسٹریلوی پولیس نے تلاش شروع کردی

وہ پاکستانی جو قرنطینہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحری جہاز سے کود کر فرار ہوگیا، ...
وہ پاکستانی جو قرنطینہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحری جہاز سے کود کر فرار ہوگیا، آسٹریلوی پولیس نے تلاش شروع کردی

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں پولیس قرنطینہ کی خلاف ورزی کرکے فرار ہونے والے پاکستانی شہری کی تلاش میں سرگرداں ہے جو جانوروں کو لیجانے والے ایک بحری جہاز سے کود کر بھاگ گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ پاکستانی شہری دیگر عملے کے ساتھ پولاریس 3نامی بحری جہاز پرآسٹریلیا پہنچا۔ یہ جہاز آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں نارتھ ٹاﺅنزویل کے ساحل پر لنگرانداز ہوا۔ 

آسٹریلوی حکام کی طرف سے اس پاکستانی اور عملے کے دیگر اراکین کو جہاز ہی میں رہ کر قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کو کہا گیا مگر پاکستانی شہری یہ مدت پوری کیے بغیر ہی جہاز سے کود کر فرار ہو گیا۔ 24گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال اس آدمی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واضح رہے کہ یہ جہاز 12اپریل کو چین سے مال مویشی لے کر روانہ ہوا تھا اور 17دن سمندر میں گزار کر آسٹریلیا پہنچا تھا۔ اس وقت بھی جہاز میں عملے کے 37افراد موجود ہیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -