انتخابی اصلاحات، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے بات چیت کا عندیہ دے دیا

انتخابی اصلاحات، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے بات چیت کا عندیہ دے دیا
انتخابی اصلاحات، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے بات چیت کا عندیہ دے دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی اصلاحات پر حکومت سے تعاون کا عندیہ دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے لہذا جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں ان کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی بھی ضرورت ہے، جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں ان کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات سے متعلق کردار ادا کرسکتا ہے۔ (ن) لیگ نے ایک سیٹ ہاری ہے تو چاہ رہی ہے فوج مداخلت کرے، (ن) لیگ کی طرف سےغیر ذمے دارانہ مطالبہ ہے کہ پولنگ باکسز فوج کے حوالے کیے جائیں، اس سے الیکشنز بھی متنازع ہوتے ہیں اور فوج بھی متنازع ہوتی ہے، البتہ (ن) لیگ کے پاس اگر کوئی ٹھوس ثبوت ہیں توالیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات تھی، جو تاریخ میں سب سے زیادہ تھی، اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے دور رکھیں تو فائدہ ہو گا، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا۔

مزید :

قومی -