فردوس عاشق اعوان نے اے سی سیالکوٹ کو اہم مشورہ دیدیا

فردوس عاشق اعوان نے اے سی سیالکوٹ کو اہم مشورہ دیدیا
فردوس عاشق اعوان نے اے سی سیالکوٹ کو اہم مشورہ دیدیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گرمی برداشت کرنے کا حوصلہ نہ ہو تو ایسی خواتین کو فیلڈ میں نہیں آنا چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان نےوزیراعلیٰ پنجاب کو رمضان بازار میں پیش آئے واقعے کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے پروٹوکول نہ ملنے پر غصہ ہونے کے تاثر کی تردید کی۔حکومت کی کوشش چند لوگوں کی ناکامی کی وجہ سے ضائع ہوجاتی ہے اور حکومتی کوششوں کا ثمر عوام تک نہیں پہنچتا۔ہمارا کسی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔اے سی صاحبان کی ڈیوٹی فیلڈ میں نکل کر حکومتی پالیسیوں کو نافذ کروانا ہے نہ کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھنا۔

مزید :

قومی -