سونا مہنگا ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر 100 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ چار ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 86 روپے کے اضافے سے 89 ہزار 249 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر کے اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔