وقار یونس نے حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

وقار یونس نے حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے بڑی بات کہہ دی
وقار یونس نے حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

  

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار  یونس نے کہاہے کہ حسن علی نے جس طرح کم بیک کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وقار یونس کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کے ہمت نہ ہارنے والے رویے سے میں بہت متاثر ہوا ہوں،حسن علی لگ بھگ 2 برس فٹنس مسائل سے جنگ لڑتے رہے اور اس دوران انہیں پسلیوں میں فریکچر بھی ہوا، قومی ٹیم سے ڈراپ ہوئے، سینٹرل کنٹریکٹ بھی نہ ملا، پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کم بیک کی کوشش کی، کامیاب نہ ہوئے اور  پھر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب کیا، پھر گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی کے وسط میں ایسا شاندار کم بیک کیا کہ دنیا نے دیکھا۔ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز  اور  اب زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔حسن علی میچ ونر اور حیران کر دینے والا کرکٹر ہے، بولنگ ہو، بیٹنگ یا فیلڈنگ، 100 فیصد جان مارنے کے لیے تیار رہتا ہے۔

واضح رہے کہ حسن علی نے زمبابوے کے خلاف اپنے 12ویں ٹیسٹ میچ میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ عبور کیا تھا ۔تیزرفتاری سے 50 وکٹیں مکمل کرنے میں انہوں نے وسیم اکرم، شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کئی فاسٹ باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید :

کھیل -