پنجاب کے وہ 10 اضلاع جہاں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے

پنجاب کے وہ 10 اضلاع جہاں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے
پنجاب کے وہ 10 اضلاع جہاں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں فرزندانِ اسلام کورونا وبا کے ایس او پیز کے تحت اعتکاف میں بیٹھ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث صرف 10 اضلاع میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساہیوال ، بہاولپور، گجرات، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اٹک، سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد، اور جھنگ میں بھی اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔ پنجاب کے باقی 26 اضلاع میں حکومت کی جانب سے اعتکاف پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -