بھارت میں حکومت کورونا کے اعداد و شمار چھپانے لگی، ایک شہر میں 2557 مریض ہلاک لیکن حکومت کی گنتی اتنی کم کہ تشویش کی لہر دوڑ گئی
بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین ریاست مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت پر الزام ہے کہ وہ کورونا سے ہونے والی اموات کو چھپا رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اپریل کے مہینے میں کورونا کی وجہ سے مرنے والے 2557 افراد کی میتوں کو شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں لے جایا گیا لیکن ریاستی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اپریل میں صرف 104 لوگ کورونا سے ہلاک ہوئے۔
بھوپال کے دو شمشان گھاٹوں اور ایک قبرستان کے منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 3811 افراد کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں جن میں سے 2557 کورونا کے مریض ہیں۔