سیالکوٹ کے بعد ایک اور حکومتی شخصیت کی اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی، آڈیو کال سامنے آگئی

سیالکوٹ کے بعد ایک اور حکومتی شخصیت کی اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی، آڈیو کال ...
سیالکوٹ کے بعد ایک اور حکومتی شخصیت کی اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی، آڈیو کال سامنے آگئی

  

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ واقعہ کے بعد جتوئی کے علاقہ سے حکومتی پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری اور اسسٹنٹ کمشنر(اے سی) جتوئی کے درمیان رمضان بازار کے معاملے پر تلخ کلامی ہوگئی۔واقعہ کی آڈیو کال بھی سامنے آگئی ہے۔ کال میں سنا جاسکتا ہے کہ ایم پی اے خرم لغاری نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک سے کہا کہ رمضان بازاروں کا وزٹ کرانے کا ا?پ کو کہا تو ا?پ نے اپنا فون بند کردیا۔اس پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ فون کی بیٹری بند ہوگئی تھی تو اس لیے ان کا فون بند ہوگیا، ا?پ جب چاہیں رمضان بازار کا وزٹ کریں، میری آپ سے کونسی لڑائی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے یہ کہنے پر خرم لغاری مشتعل ہوگئے اور ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی لڑائی کرنا چاہتے ہیں تو میں آرہا ہوں، کدھر آنا ہے؟ خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وہ تو جوان ہیں، اسسٹنٹ کمشنر بڈھے ہیں، لوگ کہیں گے بڈھا مار کھا کر آگیا۔

مزید :

قومی -