وزیر اعظم عمران خان نے عید کی کتنی چھٹیوں کی منظوری دے دی؟

وزیر اعظم عمران خان نے عید کی کتنی چھٹیوں کی منظوری دے دی؟
وزیر اعظم عمران خان نے عید کی کتنی چھٹیوں کی منظوری دے دی؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی سفارش پر عیدالفطر کی چھ چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں عیدالفطر کی چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے این سی او سی نے 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں جبکہ 8 سے 16 مئی تک کورونا کی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے اس سال مہندی اور چوڑیوں کے بازار نہیں لگیں گے جبکہ عید کے دنوں میں سیاحت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -Ramadan -Ramadan News -