فردوس عاشق اعوان کے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ سلوک پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکوائری رپورٹ طلب کرلی 

فردوس عاشق اعوان کے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ سلوک پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ...
فردوس عاشق اعوان کے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ سلوک پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکوائری رپورٹ طلب کرلی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں بدانتظامی پر ڈانٹ پلانے پر چیف سیکریٹری سے انکوائری رپورٹ مانگ لی ہے۔ہم نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ انہوں نے عثمان بزدار کو واقعہ کی رپورٹ پیش کی اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسی پر بھی بریفنگ دی۔دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق نے بھی وزیر اعلی سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے انہیں واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -