برطانوی نژاد 25سالہ پاکستانی لڑکی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

برطانوی نژاد 25سالہ پاکستانی لڑکی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
برطانوی نژاد 25سالہ پاکستانی لڑکی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیفنس کے علاقہ میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کو سر میں گولی مار  کر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  دو ماہ قبل برطانیہ سے پاکستان  آنے والی ماہرہ ڈیفنس میں اپنی دوست کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔دوپہر کے وقت  ملازمہ صفائی کے لیے کمرے میں داخل ہوئی تو ماہرہ کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، پولیس کے مطابق لڑکی کو گلا دباکر اور سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش میں زيادتی یا ڈکیتی میں مزاحمت کے شواہد نہیں ملے ، مقتولہ کے والدین اور بہن بھائی لندن میں رہتے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد محفوظ کر لیے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -