آسٹریا میں کورونا سے اموات میں کمی آنے لگی ،چوبیس گھنٹوں میں 16افراد جان کی بازی ہار گئے

آسٹریا میں کورونا سے اموات میں کمی آنے لگی ،چوبیس گھنٹوں میں 16افراد جان کی ...
آسٹریا میں کورونا سے اموات میں کمی آنے لگی ،چوبیس گھنٹوں میں 16افراد جان کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور ملک میں مثبت کیسز اور کورونا سے اموات میں کمی کا رجحان ہے جس کے بعد ویانا میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کردی گئی ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 16افراد جان کی بازی ہار گئے ۔آسٹریا میں اب تک چھ لاکھ 23ہزار 201افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے دس ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پانچ لاکھ 91ہزار 525افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں1598 افراد زیر علاج ہیںجن میں سے 476 افراد تشویشناک حالت میں کی انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔