جہانگیر ترین اور عمران خان میں براہ راست رابطہ، شہباز شریف سے اہم لوگوں کی ملاقات، عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

جہانگیر ترین اور عمران خان میں براہ راست رابطہ، شہباز شریف سے اہم لوگوں کی ...
جہانگیر ترین اور عمران خان میں براہ راست رابطہ، شہباز شریف سے اہم لوگوں کی ملاقات، عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین اور عمران خان میں براہ راست رابطہ ہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین کا عمران خان سے براہ راست رابطہ ہوچکا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن کو شفاف کرائیں۔ دونوں کا رابطہ ہوا ہے لیکن دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس کو پبلک نہیں کیا جائے گا۔

عارف حمید بھٹی نے پروگرام میں ایک اور دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین سے ملنے کے بعد جمعہ کو شہباز شریف سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کو 72 گھنٹے دے دیے جائیں تو پنجاب میں حکومت جا سکتی ہے۔ پاکستان کے اہم ترین اداروں کو یہ اطلاع پہنچ چکی ہے۔