کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی

کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی
کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے عالمی اتحاد ’ کوویکس‘  پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ہے۔کوویکس کے تحت پہلی قسط میں پاکستان کو  اسٹرازنیکا کی 12 لاکھ خوراکیں ملیں گی۔ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 7 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔پاکستان اب تک 25 لاکھ سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگا چکا ہے۔مشیر صحت ڈاکٹر فیصل کے مطابق اگلے ماہ تک پاکستان کی خریدی گئی دو کروڑ کے قریب ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔پاکستان میں مجموعی طور پر 10 کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔اسوقت پاکستان میں 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگنے کا عمل جاری ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -