سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، شہادتیں

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، شہادتیں
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، شہادتیں
سورس:   File

  

آواران (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق تحصیل مشکے کے علاقے بنڈکی میں سیکیورٹی فورسز معمول کا گشت کر رہی تھیں کہ ان میں شامل ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں لیویز کے دو اہلکار سمیع اللہ اور اختر موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے۔ دھماکے میں دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

مزید :

اہم خبریں -دفاع وطن -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -