آسٹریا میں کورونا ویکسین لینے والے افراد کو ہوٹلوں میں داخلے کی اجازت ہو گی 

آسٹریا میں کورونا ویکسین لینے والے افراد کو ہوٹلوں میں داخلے کی اجازت ہو گی 
آسٹریا میں کورونا ویکسین لینے والے افراد کو ہوٹلوں میں داخلے کی اجازت ہو گی 

  

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میںگرین پاس کے باضابطہ آغاز سے قبل کورونا ویکسین لینے والے افراد کو پیلے رنگ کے کاغذ کا ویکسی نیشن پاس کے ساتھ رہوٹلوں وغیرہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔آسٹریا میں19 مئی سے ہوٹل اور کیٹرنگ انڈسٹری اور ثقافتی مراکز ایک بار پھر کھلیں گے۔ تاہم ریسٹورانٹوں تک رسائی کی اجازت صرف اس ثبوت کے ساتھ ہے کہ آپ کے پاس کورونا منفی ٹیسٹ یا ویکسین لگا پیلا کارڈ ضرور ہو۔آسٹرین قومی اسمبلی کی ہیلتھ کمیٹی نے پیر کو فیصلہ کیا کہ منفی ٹیسٹ والے اور ویکسین لگے افراد مساوی ہونگے۔

اس سے پہلے کہ گرین پاسمکمل طور پر ڈیجیٹل طور پر شروع کیا جائے اس وقت تک تمام ٹیکے لگائے جانے والے افراد بطور اپنے پیلے رنگ کے کاغذی ویکسی نیشن پاس کو دکھا سکتے ہیں۔ کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ کم از کم 21 دن پہلے لگا ہوناچاہئے۔ وزارت صحت نے پیر کو اس کی تصدیق کی ہے کہ گرین پاس جون میں آرہا ہے۔ ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے لیے سمارٹ فون پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ٹیسٹ یا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ دکھایا جاسکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -