”عمران خان کا رویہ بھٹو جیسا ہوتا جارہاہے“شیخ رشید کا بیان

”عمران خان کا رویہ بھٹو جیسا ہوتا جارہاہے“شیخ رشید کا بیان
”عمران خان کا رویہ بھٹو جیسا ہوتا جارہاہے“شیخ رشید کا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کے عمران خان کا رویہ بھٹو جیسا ہوتا جا رہاہے،کیونکہ وہ الیکشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں استعفی عمران خان کے نام دیا ہے،میں خواہش کے خلاف نہیں جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے فوج کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں لیکن میں جیتوں یہ ہاروں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی جیل بھیجنا چاہتا ہے تو آج بھیجے،کیونکہ جیل میرا سسرال ہے۔میں تو اپنی ضمانت بھی نہیں کرواوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ پہلی بار فوج سے کہا میں فوج اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا رویہ بھٹو جیسا ہوتا جارہا ہے،وہ الیکشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -